ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

Fri, 26 Jul 2024 01:50:40    S.O. News Service

بھٹکل 25/ جولائی (ایس او نیوز) قومی تعلیمی ادارہ   انجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے     پانچ اسکول بسوں کا  آج جمعرات کو  افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ڈاکٹر زُبیر، محمد صادق پلور،  عنایت اللہ شاہ بندری، کے ایم برہان سمیت کئی دیگر  اراکین  موجود تھے۔

انجمن کے سنئیر رکن جناب  سید محی الدین مارکٹ نے ربن کاٹ کر پانچوں اسکول بسوں کا افتتاح کیا۔بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر عمر فاروق مصباح، سکریٹری جنرل عتیق الرحمن منیری،  ابراہیم قاضیا،  عبدالسلام دامدا ابو، شہریار خطیب، جیلانی محتشم  وگلف کے  کئی ذمہ داران  موجود تھے۔

یاد رہے کہ قومی تعلیمی ادارہ  انجمن کے زیر ماتحت  پرائمری سے لے کر  ہائی اسکول اور گریجویٹ کالجس اور انجینرنگ کالج سمیت بھٹکل میں    قریب20  تعلیمی ادارے چلتے ہیں۔

 


Share: